حیدرآباد، پولیس کاروائیوں میں 2ملزمان گرفتار، کچی شراب اور مضر صحت مین پوری برآمد

پیر 24 جنوری 2022 15:58

حیدرآباد، پولیس کاروائیوں میں 2ملزمان گرفتار، کچی شراب اور مضر صحت ..
حیدرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2022ء) ٹنڈوجام پولیس نے  موسیٰ کھٹیان لنک روڈ بائی پاس چوک کے قریب سے ایک شخص اندر سوٹہاڑ کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی لال بخش عرف لالو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق  گرفتار و مفرور ملزمان کے قبضے سے 35 لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی  اورگرفتار ملزم نے خود کو منظم منشیات فروش گینگ کا سپلائر ظاہر کیا۔

  ٹنڈو جام پولیس نے گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ادھر  بی سیکشن پولیس نے   بسم اللہ سٹی پارک یونٹ نمبر 10 لطیف آباد کے قریب ایک مکشوک شخص اعجاز عرف پرزہ شاہ کو روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 100 عدد مضر صحت مین پوری برآمد ہوئی۔  گرفتار ملزم کے خلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :