فیصل آباد ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے سربراہان کو کورونا ٹیسٹ کی تعداد کو بڑھانے کے احکامات جاری

پیر 24 جنوری 2022 16:20

فیصل آباد ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے سربراہان کو کورونا ٹیسٹ کی تعداد ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) سیکرٹری صحت نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے سربراہان کو کورونا ٹیسٹ کی تعداد کو بڑھانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ہر ضلع سے روزانہ کم ازکم 400 سے زائد ٹیسٹ کے نمونے لیبارٹری بھجوائیں جائیں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے احکامات میں صوبہ بھر کے سی ای اوز ہیلتھ کو کہا گیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلائو کو روکنے کیلئے انسداد اقدامات کو تیز کیا جائے اور کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ کورونا کے ٹیسٹوں کی تعداد کو بڑھایا جائے۔

بعض اضلاع سے صرف چالیس، پچاس افراد کے سیمپل لیبارٹری بھجوائے جا رہے ہیں جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

کورونا کی مانیٹرنگ ٹیمیں سکولوں میں 14 سال سے بڑی عمر کے طالب علموں کو ویکسی نیشن کو سو فیصد یقینی بنایا جائے، کیونکہ حکومت نے سکولوں کو بند یا کھولنے کی پالیسی کو کورونا ویکسی نیشن سے مشروط کر رکھا ہے اور سکولوں کے طلبہ وطالبات سمیت گلی محلوں میں بھی کورونا ٹیسٹ کئے جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر کم ازکم چار سو سے زائد افراد کے کورونا سیمپل لیکر لیبارٹری بجھوائے جائیں اور لوگوں میں کوروناایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کیلئے شعور بیدار کیا جائے۔