اسلام آباد،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن، 62 اسکول، 15 ہوٹل سیل

پیر 24 جنوری 2022 16:35

اسلام آباد،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن، 62 اسکول، 15 ہوٹل سیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںایس او پیز کی خلاف ورزی پر 62 اسکول، 15 ہوٹل سیل کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے 62 اسکول اور 15 ہوٹل سیل کر دیئے گئے جبکہ آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 105 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار 800 ہوگئی۔