بابر اعظم پاکستان کے لیے مزید کارنامے سرانجام دے سکتا ہے، شاہد آفریدی

بابر آپ ثابت قدم رہیں ، آپ کے پاس پاکستان کے لیے سرانجام دینے کے لیے اور بھی بہت سے کارنامے ہیں، سابق کپتان

پیر 24 جنوری 2022 17:36

بابر اعظم پاکستان کے لیے مزید کارنامے سرانجام دے سکتا ہے، شاہد آفریدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ کپتان بابر اعظم کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کیلئے مزید کارنامے سرانجام دے سکتے ہیں۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہونے پر اٴْن کی کھل کر تعریف کی۔شاہد آفریدی نے پی سی بی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک ناقابل یقین کھلاڑی اور لیڈر کے لیے ایک ناقابل یقین کارنامہ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بابر آپ ثابت قدم رہیں ، آپ کے پاس پاکستان کے لیے سرانجام دینے کے لیے اور بھی بہت سے کارنامے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئرمنتخب ہونے پر شائقین کرکٹ سمیت سابق و موجودہ کرکٹرز خوشی سے نہال ہیں۔بابر اعظم نے سال 2021 میں6 ون ڈے میچز میں 67 اعشاریہ 50 رنز کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔بابر اعظم کا ایوارڈ جیتنے کے موقع پر کہنا ہے کہ فینز کا شکریہ جنہوں نے حوصلہ افزائی کی ،خوش قسمت ہوں کہ اتنی اچھی ٹیم میرے ساتھ موجود ہے۔