سرفراز احمد کی شاہین شاہ کو مبارکباد

پیر 24 جنوری 2022 17:36

سرفراز احمد کی شاہین شاہ کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے شاہین شاہ سے ماضی کی تلخیاں بھلا کر آئی سی سی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دے دی۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے سر گارفیلڈ سوبر ٹرافی‘ جیتنے میں کامیاب رہے ۔ شاہین شاہ آفریدی سر گارفیلڈ سوبر ٹرافی جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں، اس ایوارڈ کیلئے شاہین شاہ آفریدی، جو روٹ، محمد رضوان اور کین ولیمسن نامزد تھے۔

(جاری ہے)

شاہین شاہ کو یہ بڑی کامیابی ملنے پر سب سے پہلے مبارکباد دینے والوں میں سرفراز احمد شامل ہیں، جنہوں نے پی سی بی کے ٹوئٹ پر ردعمل میں شاہین شاہ کو مبارکباد دی۔خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 میں سرفراز احمد اور شاہین شاہ میں دورانِ میچ نوک جھونک ہوگئی تھی جس پر اس وقت خوب واویلا مچا تھا۔بعد ازاں شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ سرفراز ہم سب کا فخر ہیں، وہ میرے کپتان تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے سرفراز احمد کو عزت دیتے ہوئے خاموش ہوجانا چاہیے تھا۔