ون ڈے اسکواڈ متوازن نہیں تھا، راہول ڈریوڈ

پیر 24 جنوری 2022 17:54

ون ڈے اسکواڈ متوازن نہیں تھا، راہول ڈریوڈ
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) بھارت کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے تسلیم کیا ہے کہ ان کا ون ڈے اسکواڈ متوازن نہیں تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیا اور رویندرا جدیجا کے بغیر ہمارے ون ڈے اسکواڈ میں توازن کا فقدان تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں بلے باز بالترتیب 6 اور 7 نمبر پر اپنی آل رائونڈر صلاحیتوں کو انجام دینے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔خیال رہے کہ جنوبی افریقا نے بھارت کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا، تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس سے قبل میزبان ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں بھی دو، ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :