سیمونا ہالپ کو آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا

پیر 24 جنوری 2022 17:07

سیمونا ہالپ کو آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں ..
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2022ء) رومانیہ کی نامور ٹینس سٹار سیمونا ہالپ آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ ان کو ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں فرانس کی ٹینس سٹار علیز کارنٹ نے شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

رواں سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

پیر  کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل  رائونڈ میں فرانس کی ٹینس سٹار علیز کارنٹ  نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےرومانیہ کی نامور ٹینس سٹار سیمونا ہالپ کو 4-6، 6-3 اور 4-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں امریکی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل روز کولنز نے بیلجیئم کی حریف کھلاڑی ایلیس مرٹینز کو 6-4، 4-6 اور 4-6 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :