سلمان خان کے فارم ہاؤس میں کئی فلمی ستاروں کی لاشیں دفن کی گئی ہیں، پڑوسی کا الزام
عدالت کیتن کو مجھے بدنام کرنے سے روکے ،سوشل میڈیا سے میرے خلاف تمام ویڈیوز ہٹانے کے احکامات جاری کرے،سلمان خان کی وکیل کے ذریعے استدعا
پیر 24 جنوری 2022 20:21
(جاری ہے)
اس معاملے پر یوٹیوب کے علاوہ سلمان خان نے اپنے کیس میں فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل جیسی سوشل میڈیا سائٹس کا نام بھی شامل کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس گستاخانہ مواد کو ہر ویب سائٹ سے بلاک اور ہٹانے کی ہدایت کی جائے۔
اس معاملے میں ممبئی سٹی سول کورٹ میں حالیہ سماعت میں سلمان خان نے اپنے وکیل کے ذریعے پڑوسی کیتن ککڑ پر غیر ضروری طور پر ان کی مذہبی شناخت کو تنازع میں گھسیٹنے کا الزام لگایا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے وکیل پردیپ گاندھی نے سماعت کے دوران عدالت کے سامنے کیتن ککڑ کی پوسٹس اور انٹرویو پڑھے۔سلمان کے وکیل نے کہا کہ کیتن نے سلمان خان پر 'ڈی گینگ' کا فرنٹ مین ہونے، مذہبی شناخت پر تبصرہ کرنے اور مرکز اور ریاستی سطح پر حکمراں جماعت سے وابستہ ہونے کا الزام لگایا ہے۔کیتن نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سلمان بچوں کی سمگلنگ میں ملوث ہیں اور فلمی ستاروں کی لاشیں بھی ان کے فارم ہاؤس میں دفن ہیں۔سلمان خان نے وکیل کے ذریعے عدالت سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ کیتن کو انھیں بدنام کرنے سے روکے اور سوشل میڈیا سے ان کے خلاف تمام ویڈیوز ہٹانے کے احکامات جاری کرے۔ کیتن ککڑ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے سلمان خان نے اپنے وکیل پردیپ گاندھی کے ذریعے عدالت میں کہا کہ یہ الزامات بغیر کسی کاغذی ثبوت کے لگائے جا رہے ہیں اور میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سلمان نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جائیداد کے تنازع میں آپ میری ذاتی ساکھ کیوں خراب کر رہے ہیں آپ میرے مذہب کو اس جھگڑے کے بیچ میں کیوں لا رہے ہیں میری ماں ہندو ہے، باپ مسلمان ہے اور میرے بھائیوں نے بھی ہندو لڑکیوں سے شادی کی ہے، ہم سب مل کر تمام تہوار مناتے ہیں۔سلمان خان نے کہا کہ ’آپ پڑھے لکھے آدمی ہیں، ایسے الزامات لگانے والے غنڈے نہیں، آج کل سب سے آسان کام لوگوں کو اکٹھا کرنا ہے اور سوشل میڈیا پر اپنا غصہ نکالنا ہی" سلمان نے یہ بھی کہا کہ ان کی سیاست میں جانے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.