Live Updates

وزیر اعظم سے شہزاد ارباب کی ملاقات ،کارکردگی کے معاہدوں کے حالیہ کیے جانے والے جائزے پر بریفنگ

وزیر اعظم اگلے ہفتے اس جائزے کی رپورٹ کی بنیاد پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی وزارتوں میں ایوارڈزتقسیم کریں گے

پیر 24 جنوری 2022 20:21

وزیر اعظم سے شہزاد ارباب کی ملاقات ،کارکردگی کے معاہدوں کے حالیہ کیے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے ملاقات کی جس میں کارکردگی کے معاہدوں کے حالیہ کیے جانے والے جائزے پر بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو ملاقات میں وزیراعظم کو مختلف وزارتوں کے ساتھ کیے گئے کارکردگی کے معاہدوں کے حالیہ کیے جانے والے جائزے پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے حکومتی اداروں کی کارکردگی کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے معاون خصوصی محمد شہزاد ارباب کی کاوشوں کو سراہا۔وزیر اعظم اگلے ہفتے اس جائزے کی رپورٹ کی بنیاد پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی وزارتوں میں ایوارڈزتقسیم کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :