مقامی عدالت میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس میں تفتیشی افسر کے بیان پر تمام وکلاء صفائی کی جرح مکمل نہ ہوسکی

پیر 24 جنوری 2022 20:21

مقامی عدالت میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس میں تفتیشی افسر کے بیان پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس میں تفتیشی افسر کے بیان پر تمام وکلاء صفائی کی جرح مکمل نہ ہوسکی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاء ربانی نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر عبدالستار پر مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل سکندر زلقرنین نے جرح کی۔

دوران سماعت مرکزی ملزم ظاہرجعفر اور دیگر ملزمان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی،ملزم کمرہ عدالت میں غنودگی کی حالت میں سرجھکائے بیٹھا رہا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے دوران جرح کہاکہ مقتولہ نورمقدم کی موجودگی کی تصدیق کیلئے ڈی وی آر کا فوٹو گریمیٹک ٹیسٹ نہیں کروایا۔ گرفتاری کے وقت مرکزی ملزم ظاہرجعفر کی پینٹ کو خون نہیں لگاہواتھا۔

چاکو پر مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے فنگر پرنٹس نہیں آئے۔ ہمسائیوں اور سامنے کسی چوکیدار کا بیان نہیں لکھا، گھر کے اردگرد جو کیمرے لگے انکی ریکارڈنگ نہیں لی۔ کوئی بھی عینی شاہد گواہ نہیں آیا فرانزک کے علاوہ، وکیل ذوالقرنین سکندر نے تفتیشی پر جرح مکمل کر لی۔ عدالت نے سماعت بدھ تک کیلئے ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر دیگر وکلائ تفتیشی افسر پر جرح کریں گے۔

متعلقہ عنوان :