Live Updates

وزیر اعظم سے شہر یار آفریدی ، پرویز خٹک اور شبلی فراز کی ملاقات ، کوہاٹ میں پارٹی کی تنظیم سازی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

آزادمنتخب ہونے والے تحصیل چیئرمین لاچی، کوہاٹ محمد احسان اور کوہاٹ سٹی مئیر کے آزاد امیدوار شفیع اللہ کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

پیر 24 جنوری 2022 20:15

وزیر اعظم سے شہر یار آفریدی ، پرویز خٹک اور شبلی فراز کی ملاقات ، کوہاٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سید شبلی فراز کے ہمراہ ملاقات کی جس میں ضلع کوہاٹ میں پارٹی کی تنظیم سازی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے تحصیل چیئرمین گمبٹ، کوہاٹ ساجد اقبال بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے منتخب عوامی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ نہ صرف عوام کے ساتھ اپنی رابطہ مہم کو تیز کریں بلکہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کوآرڈینیشن کو بھی بہتر بنائیں۔اس موقع پر آزادمنتخب ہونے والے تحصیل چیئرمین لاچی، کوہاٹ محمد احسان اور کوہاٹ سٹی مئیر کے آزاد امیدوار شفیع اللہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے پارٹی میں شمولیت پر ان کاخیر مقدم کیا اور توقع ظاہر کی وہ حلقے کے لوگوں کی بہتری کے لیے بھرپور کام کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات