Live Updates

سینٹ میں اپوزیشن کا قائد ایوان شہزاد وسیم کی تقریر کے دور ان شور شرابہ کرتے ہوئے ایوان سے علامتی واک آئوٹ

سینیٹر شیری رحمن کا سینٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے دھمکی آمیز بیان پر سخت تشویش کا اظہار ملک میں دہشتگردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں ، وزیر اعظم اپوزیشن کو دھمکیاں دے رہے ہیں ،کہتے ہیں میں اپوزیشن لیڈر نہیں مانتا ،اس کے ماننے سے کیا ہوتا ہے ،حکومت ڈگمگارہی ہے تو دھمکیوں پر اتر آئے ہیں ،سوالات کے جوابات دینے کے بجائے کہہ رہے ہیں پاکستان کو جلائونگا ، شیری رحمن دھمکی ان کو دی جاتی ہے جو دھمکی دینے کے لائق ہوں،یہ تو نا اہل اپوزیشن ہے اور تجربہ کار نااہل ہے، شہزاد وسیم

پیر 24 جنوری 2022 21:52

سینٹ میں اپوزیشن کا قائد ایوان شہزاد وسیم کی تقریر کے دور ان شور شرابہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) سینٹ میں اپوزیشن نے قائد ایوان شہزاد وسیم کی تقریر کے دور ان شور شرابہ کرتے ہوئے ایوان سے علامتی واک آئوٹ کیا ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے سینٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے دھمکی آمیز بیان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں ، وزیر اعظم اپوزیشن کو دھمکیاں دے رہے ہیں ،کہتے ہیں میں اپوزیشن لیڈر نہیں مانتا ،اس کے ماننے سے کیا ہوتا ہے ،حکومت ڈگمگارہی ہے تو دھمکیوں پر اتر آئے ہیں ،سوالات کے جوابات دینے کے بجائے کہہ رہے ہیں پاکستان کو جلائونگا جس پر قائد ایوان شہزاد وسیم نے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ دھمکی ان کو دی جاتی ہے جو دھمکی دینے کے لائق ہوں،یہ تو نا اہل اپوزیشن ہے اور تجربہ کار نااہل ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو سینٹ کااجلاس چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں ،موجودہ وزیراعظم اپوزیشن کو دھمکیاں دے رہے ہیں،ملک میں مختلف بحران چل رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نیپرا نے بھی بجلی بنانے سے انکار کر دیا ہے ،پاکستان سے بغیر پوچھیے پاکستانیون کی جانوں کا سودا کر دیا ہے ،انکو کوئی حق نہیں بنتا کہ وزیراعظم دھمکیاں دے ۔

انہوںنے کہاکہ کہتے ہیں میں اپوزیشن لیڈر نہیں مانتا ،اس کے ماننے سے کیا ہوتا ہے ،انکی حکومت ڈگمگا رہی ہے تو دھمکیوں پر اتر آئے ،یہ کن کو دھمکیاں دے رہے ہیں، کیا یہ اپنے لانے والوں کو دھمکیاں دے رہے ،وزیر اعظم کنٹینر پر آنا چاہتے ہیں ملک کو جلانا چاہتے ہیں ،سوالات کے جوابات دینے کے بجائے کہہ رہے میں پاکستان کو جلاؤ گا۔ سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزا د وسیم نے کہا کہ یہ کہہ رہی ہیں کہ وزیر اعظم نے ہمیں دھمکی دی ہے،دھمکی ان کو دی جاتی ہے جو دھمکی دینے کے لائق ہوں،یہ تو نا اہل اپوزیشن ہے اور تجربہ کار نااہل ہے۔

نااہل کہنے پر اپوزیشن نے قائد ایوان کی تقریر کے دوران شور شرابہ کیا ،شہزاد وسیم کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے ایوان سے واک آئوٹ کیا ۔ شہزاد وسیم نے کہاکہ اس اپوزیشن نے اپنے منہ میاں مٹھو بننے والی حکومتیں کیں، آج دنیا کووڈ سے لڑنے میں پاکستان کی مثال دیتی ہے۔ قائد ایوان نے کہا کہ کووڈ کے دوران دنیا کی معیشت تباہ ہوئی پاکستان کی معیشت مضبوط ہوئی۔ بعد ازاں وفاقی وزیر شبلی فراز اپوزیشن کو منانے میں کامیاب ہوگئے جس پر اپوزیشن ایوان میں واپس آگئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات