Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کرلیا

مشیر احتساب کیلئے دو ناموں پر مشاورت شروع کردی گئی ہے، نئے مشیر برائے احتساب کے نام کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 جنوری 2022 19:05

وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کرلیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری 2022ء) وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے، مشیر احتساب کیلئے دو ناموں پر مشاورت شروع کردی گئی ہے، نئے مشیر برائے احتساب کے نام کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے نئے مشیر برائے احتساب کیلئے دو ناموں پر مشاورت شروع کردی ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئے مشیراحتساب کو جلد مقرر کردیا جائے گا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے ٹویٹر پر جاری بیان میں عہدے سے استعفیٰ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے اور امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

نیوز ایجنسی این این آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر نے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے البتہ ان کے مشیر برائے داخلہ کے حوالے سے صورتحال ابھی واضح نہیں۔

ذرائع کے مطابق 18 جنوری کو کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں شیخ رشید نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال اٹھایا تھا جس پر شہزاد اکبر نے نواز شریف کی واپسی کو مشکل قرار دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان شہزاد اکبر کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے اور انہیں دو ہفتے پہلے ہی استعفیٰ دینے کا اشارہ دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کو خود سے استعفیٰ دے کر جانے کا کہا گیا بصورت دیگر وزیراعظم انہیں برطرف کرسکتے تھے۔

دوسری جانب شہزاد اکبر نے مشکل حالات میں ان کو بےنقاب کیا، شہزاد اکبر نے بڑا زبردست کام کیا۔ معاون خصوصی سیاسی امور شہبازگل نے کہا کہ شہزاد اکبر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے وکالت کے کیریر کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وہ پی ٹی آئی کی جماعتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے رہیں گے۔ ہم ان کے اس نئے سفر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوست آپ کی خبر تھی وزیراعظم نے احتساب کے عمل پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کی حیثیت سے میں نے وہی بیان دیا جو اس وقت کی آفیشل لائن تھی۔ اور آج کی خبر ہے کہ شہزاد اکبر نے استعفی دیا ہے، میں صحافی نہیں ہوں کہ خبر دوں میں آفیشل بات کرتا ہوں بھلے وہ میری زاتی معلومات سے مختلف ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات