سندھ حکومت کی جانب سے گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

ہزار سی سی کی گاڑی پر 1 لاکھ روپے، اور 2 ہزار سی سی گاڑی پر 2 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا، نوٹیفکیشن جاری

پیر 24 جنوری 2022 22:47

سندھ حکومت کی جانب سے گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے گاڑیوں پر ٹیکسوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے گاڑیوں پر ٹیکسوں سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری ہوا ہے، اور صوبائی محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن نے گاڑیوں پر ٹیکسوں کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 1 ہزار سی سی گاڑی پر 1 لاکھ روپے ٹیکس نافذ کردیا گیا ہے، 2 ہزار سی سی گاڑی پر 2 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا، جب کہ 2 ہزار سی سی سے زائد والی گاڑیوں پر 4 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :