قلات کے علاقے بینچہ میں ٹریفک حادثہ ،دو افراد جاںبحق ،پانچ شدید زخمی

پیر 24 جنوری 2022 22:56

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) قلات کے علاقے بینچہ میں ٹریفک حادثہ میںدو افراد جاںبحق ،پانچ شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

قلات لیویز کے مطابق گزشتہ روز قلات سے پچاس کلو میٹر دور بینچہ کے قریب قومی شاہراہ پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکر گئیں جس کے نتیجے میں محمد حسین اور عبدالمطلب جاں بحق جبکہ کریم داد ولد محمد شریف ،صدام ولد محبت ،شہبازعلی ولد منتھار علی شکار پور سندھ محسن شکار پوری سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ، پو لیس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے۔