Live Updates

ڈیر ہ اللہ یار ،پیپلزپار ٹی کے زیر اہتمام کسان ٹریکٹر ٹرالی ریلی نکالی گئی

پیر 24 جنوری 2022 23:58

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) ملک بھر کی طرح ڈیر ہ اللہ یار پیپلزپار ٹی کے زیر اہتمام کسان ٹریکٹر ٹرالی ریلی نکالی گئی،ریلی میں بڑی تعداد میں کسانوں ،زمینداروں نے ٹریکٹر ٹرالی میں شریک ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی کال پرملک بھر کی طرح ڈیرہ اللہ یار میں پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیزخان جمالی کی قیادت میں ٹریکٹر ٹرالی کسان ریلی،،پارٹی ضلعی سیکرٹریٹ سے نکالی گئی ،جس میں بڑی تعداد میں کسانوں ،زمینداروں نے ٹریکٹر ٹرالی میں شریک ہوئے ،ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی نیشنل پر یس کلب ڈیرہ اللہ یار پر پہنچی ،جہاں پر پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کودتباہی کے دہانے پرپہنچ چکاہے ،عمران خان نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا ہے ، موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غریب ،غریب تر اور امیرامیرترین ہوتا جارہا ہے اور ملک میں مہنگائی نے غریب عوام کے نیندیں حرام کردی ہے اور ان کے منہ سے روٹی کا آکری نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ خود سوزیاں اور خود کشیاں کررہے ہیں اگر ملک کی یہی صورت حال رہی تو ملک کے حالات انارکی کی طرف ملک کوجاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب کسانوں کو کھاد نہیں ملے گئی اور نوجوانوں کو روزگار نہیں ملے تو اس حکومت کو حکمرانی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ،شوگر مافیہ اور آٹا چوری کرنے کے بعد اب کھاد مافیہ سرگرم ہوگئی،حکومت کی پشت پناہی سے ،حکومت کے اندر بیٹھے ہوئے لوگ جس طرح چینی اور آٹا چوری کرکے گئے ایسی طر ح سے اب کھاد چوری کررہے ہیں حکومت ان چوروں کے خلاف کیوں خاموش ہے اگر اس سے ہاتھ اٹھا لیں تو ملک کے ادارے بھی انہیں گرفتار کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ،آج دوسوفیصد مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ،غربت کی وجہ سے لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہوگئے اور ہزاروں افراد علاج اور ادویات مہنگا ہونے کی وجہ سے گھروں میں بیٹھ کر تڑپ تڑپ کر جان دے رہے ہیں ان کی تمام چیزوں کا حکمرانوں کا حساب دینا ہوگا آج کے جدید دور میں ملک کے عوام کے ساتھ موجودہ حکمرانوں نے ملک کا وہ حشر کردیا ہے جو گزشتہ ستر سالوں میں بھی کوئی نہیں کرسکاہے ،مہنگائی سے شیر خوار بچے اپنی خوراک دود پینے سے رہے گئے ہیں جن کی صحت لاغر ہوتی جارہی ہے ۔ ریلی ضلعی صدر سید عبداللہ شاہ بخاری،جنرل سیکریٹری سید یارشاہ ، ،زبیراحمد ،ذوالفقار علی کھوسہ ، ظہور احمد ،شبیر احمد ،محمد اسلم میوہ خان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات