Live Updates

حب، شہر میں گیس کی بندش پانی کے بحران اور روزگار کی عدم فراہم کے خلاف شہریوں نے لسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگادی

منگل 25 جنوری 2022 00:01

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) حب شہر میں گیس کی بندش پانی کے بحران اور روزگار کی عدم فراہم کے خلاف حب شہریوں نے لسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگادی اور احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی سماجی اورمذہبی جماعتوں اور تاجربرادری کے نمائندوں سمیت شہریوں کی تعداد نے شرکت کی بعدازاں شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر حب کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نوید لاڈلا جی آر بلوچ نیشنل پارٹی کے رہنما نظام رند جمعیت کے حافظ منصور عبداللہ آسکانی پی ٹی آئی رہنما معشوق رند سماجی رہنما علی اصغر چھٹہ تاجر برادری کے رہنمانوراحمد سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حب شہر میں گیس بحران شدت اختیار کررہا ہے عوام کو دووقت کی کھانے بنانے میں دشواری کا سامنا ہے گیس حکام شہر میں گیس کی مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے انہوں نے کہا کہ حب کے مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی وسماجی اور مذہبی جماعتیں متحد ہے گیس کی طرح شہرمیں پانی کا بحران بھی اپنی جگہ موجود ہے متعلقہ محکمہ شہریوں کو پانی کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے انتظامیہ شہرمیں گیس پانی کے بحران کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے اور عوام کو روزگار کے مواقع دیں بصورت دیگر اس سے بھی سخت احتجاج کی راہ اپنائی جائے گی احتجاجی کیمپ کا مختلف شخصیات نے دورہ کیا عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اصغر اچکزئی لالہ منان افغان لسبیلہ بارایسوسی ایشن کے صدر مجیب الرحمن سمیت دیگر نے دورہ کیا دریں اثنا حب میں گیس ۔

(جاری ہے)

پانی بحران اور روزگار کی عدم فراہمی کے خلاف لسبیلہ۔پریس کلب کے سامنے لگائے احتجاجی دھرنے کے شرکا سے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ۔اسسٹنٹ کمشنرحب۔اور تحصیلدار حب کے مذاکرات کامیاب دھرنا ختم کردیا گیا ڈپٹی۔کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی نے دھرنے کے شرکا کو بتایا کہ حب کو گیس سپلائی کم دی جارہی جبکہ ضرورت کئی گنا زیادہ ہے اس سلسلے میں ایم ڈی سوئی سدرن و دیگر حکام کو خط لکھے جارہے ہیں انہوں نے صنعتوں اور گھروں ۔

ہوٹلوں میں لگے گیس کے غیرقانونی کنکشن کو فوری منقطع کی سوئی سدرن لسبیلہ کے ذمہ دار آفیسر کو ذمہ داری سونپ دی اور حب انتظامیہ کو ہرممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایمپلائمنٹ کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے جس کی بہت جلد میٹنگ ہوگی جس میں مقامی افراد کو صنعتوں میں روزگار۔حکومت بلوچستان کے اعلان کردہ کم ازکم تنخواہوں پر عمل درآمد۔ای او بی آئی۔ بلوچستان ایمپلائز سوشل سیکورٹی میں مزدوروں کی رجسٹریشن کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اسپیشل افراد اور خواتین کو روزگار کی فراہمی کے سلسلے میں اقدامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کی پائپ لائنوں میں لیکچ و دیگر مسائل ہیں جو حل کرنے ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات