ہفتہ باچا خان کی مناسبت سے "اعتدال پسندی، انتہا پسندی اور خدائی خدمتگار تحریک" کے عنوان پر سیمینار

منگل 25 جنوری 2022 00:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) ہفتہ باچا خان کی مناسبت سے "اعتدال پسندی، انتہا پسندی اور خدائی خدمتگار تحریک" کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا۔ سیمینار کا انعقاد باچا خان ٹرسٹ اور عوامی نیشنل پارٹی نے کیا تھا۔ سیمینار میں سیاسی رہنماؤں اورصحافیوں سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سی ای او باچا خان ٹرسٹ ایمل ولی خان نے خطاب کیا اور تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار سے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی، مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف، سینئر صحافی حامد میر اور سلیم صافی نے خطاب کیا۔ مقررین نے پاکستان میں اعتدال پسندی کیلئے باچا خان اور ولی خان کے سیاسی کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سمیت ذیلی تنظیموںکے ذمہ داران بھی موجود تھے۔