لاہور کے عوام کیلئے تحفہ، لاہور میں الیکٹرک ٹرام چلانے کیلئے اہم فیصلہ کر لیا گیا

ایل ڈی اے نے پراجیکٹ کی لاگت، فنڈنگ سے متعلق وزیراعلی پنجاب کو آگاہ کر دیا، وزیر اعلی پنجاب نے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے کی تکمیل پر رائے دی، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 25 جنوری 2022 05:26

لاہور کے عوام کیلئے تحفہ، لاہور میں الیکٹرک ٹرام چلانے کیلئے اہم فیصلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 25 جنوری2022ء) پنجاب حکومت کا لاہور کے عوام کیلئے تحفہ، حکومت کا لاہور میں ٹرام چلانے کیلئے پنجاب حکومت کانجی سرمایہ کاروں کی مددحاصل کرنے کافیصلہ- تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹرام چلانے کیلئے پنجاب حکومت نے نجی سرمایہ کاروں کی مددحاصل کرنے کافیصلہ کرلیا، اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کو چند روز قبل ٹرام منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔

ایل ڈی اے نے پراجیکٹ کی لاگت ، فنڈنگ سے متعلق بھی آگاہ کیا اور وزیر اعلی پنجاب نے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے کی تکمیل پر رائے دی ہے ۔کینال روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک ٹرام سروس چلائی جائے گی۔ٹرام سروس پر روانہ 40 ہزار افراد سفر کریں گے ۔ایل ڈی اے حکام کے مطابق 19 کلومیٹر ٹرام سروس ٹریک کی تعمیر پر 3 سال میں مکمل ہوگی اور پنجاب حکومت 40 سال تک نجی سرمایہ کاروں کی مدد سے یہ منصوبہ چلا سکے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےکہا تھا کہ لاہور میں پاکستان کی سب سے پہلی الیکٹرک ٹرام چلانےکا جائزہ لے رہے ہیں ، یہ ٹرام ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو تک چلانے کی تجویز ہے ۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور میں الیکٹرک ٹرام منصوبے کی فزیبلٹی کا جائزہ لیا گیا۔ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ منصوبےکی فزیبلٹی کو جلد حتمی شکل دےکر مزید اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نےلاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتار مزید تیزکرنےکی ہدایت بھی کی اورکہا کہ لاہور میں اربوں روپےکے فلاحی منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملےگا۔