Live Updates

‎پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی سینئر قیادت پر مشتمل وفد کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ایوب آفریدی اور پارلیمانی وفد سے ملاقات

‎پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے حاصل سیر گفتگو

Urooj Asghar عروج اصغر منگل 25 جنوری 2022 11:26

‎پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی سینئر قیادت پر مشتمل وفد کی سپیکر ..
‎ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی سینئر قیادت پر مشتمل وفد نے رائل پیلس مکہ مکرمہ میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ایوب آفریدی ، ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی اور صالح محمد خان سواتی سے خصوصی ملاقات کی ۔ ‎وفد کی سربراہی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سابقہ سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ضلع کرک ڈاکٹر خالد عظیم خٹک نے کی۔

وفد میں پی ٹی آئی سعودی عرب کے انفارمیشن سیکرٹری ارسلان شاہد ، صدر پی ٹی آئی مکہ ریجن ڈاکٹر انور جاوید ، نائب صدر پی ٹی آئی مکہ ارشد سیال ، انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی مکہ علی رضا اور سینئر رہنما پی ٹی آئی مکہ فاروق بیداللہ شامل تھے۔ وفد نے پارٹی امور پر جناب اسد قیصر سے تفصیلی گفتگو کی اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ایوب آفریدی کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہ اوورسیز پاکستانی ملکی اثاثہ ہیں ، انکے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحی ہے ۔

(جاری ہے)

‎وزیر اعظم عمران خان اوورسیز کے مسائل حل کرنے کے لئے خود ذاتی طور پر دلچسپی رکھتے ہیں ، اور اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایوب آفریدی نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ آنے والے الیکشن میں اوورسیز پاکستانی اپنا ووٹ پول کر سکیں گے ۔ ‎پی ٹی آئی سعودی عرب کے وفد نے ‎وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ایوب آفریدی، ‎قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر ‎اور انکے ہمراہ آئے ہوئے وفد کو سعودی عرب آمد پر خوش آمدید کہا اور عمرہ کی سعادت پر مبارک باد بھی دی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات