چیف جسٹس نے ڈی جی نیب کی تقرری کے خلاف درخواست دو رکنی بنچ کو بھجوادی

ْنیب کو جواب دینے کیلئے مہلت ،ڈی جی نیب جمیل احمد بھی اپنا وکیل مقرر کریں‘ جسٹس امیر بھٹی

منگل 25 جنوری 2022 12:18

چیف جسٹس نے ڈی جی نیب کی تقرری کے خلاف درخواست دو رکنی بنچ کو بھجوادی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے جمیل احمد کی بطور ڈی جی نیب تقرری کے خلاف درخواست پر دو رکنی بنچ کو بھجواتے ہوئے نیب کو جواب دینے کیلئے مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جمیل احمد بھی اپنا وکیل مقرر کریں۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ ایسے ہی کیس میں انٹرا کورٹ اپیل زیر سماعت ہے ،بہتر ہے کہ یہ کیس بھی وہی بنچ سنے۔درخواست گزار خواجہ محسن عباس نے موقف اپنایا کہ ڈی جی نیب جمیل احمد کی تقرری میرٹ سے ہٹ کی گئی،تقرری کے وقت قانون کو نظر انداز کیا گیا ہے،ڈی جی نیب کی تقرری کے لیے اخبار اشتہار نہیں دیا گیا۔ استدع اہے ڈی جی نیب کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔