صحافی کو دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل کرنا کھلم کھلا دہشتگردی ہے،میاں الیاس

لاہور میں صحافی کا قتل قابل مذمت ہے،صدر مرکزی پریس کلب مانگامنڈی ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، صدر میاں الیاس، جنرل سیکرٹری اللہ وسایا چبیل ودیگر کا مطالبہ

منگل 25 جنوری 2022 12:21

صحافی کو دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل کرنا کھلم کھلا دہشتگردی ہے،میاں الیاس
مانگامنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) مرکزی پریس کلب مانگامنڈی لاہور کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں صدر مرکزی پریس کلب مانگامنڈی میاں محمد الیاس، جنرل سیکرٹری اللہ وسایا چبیل ودیگر عہدادارن نے اپنے مشترکہ بیان میں لاہور کے ورکنگ جرنلسٹس کیپٹل نیوز کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر حسنین شاہ کے قاتلوں کو گرفتار کرے اور انہیں قرار واقعہ سزا دے، عہدادارن نے اپنے بیان میں کہا کہ ورکنگ جرنلسٹ کرائم رپورٹر حسنین شاہ کو دن دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل کرنا کھلم کھلا دہشتگردی ہے، جو ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار مطالبہ کیا گیا مگر حکومت نے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جس وجہ سے جب چاہے جس جگہ چاہے ایسے عناصر صحافیوں کو قتل کر کے فرار ہوجاتے ہیں مگر حکومت ما سوائے نوٹس لینے کے کچھ نہیں کرتی،صدر مرکزی پریس کلب مانگامنڈی میاں محمد الیاس نے مزید کہا کہ اگر حسنین شاہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار نہ کیا گیا تو ملک بھر میں صحافی برادری احتجاج کرے گی۔

متعلقہ عنوان :