ٹریننگ افسران و ملازمین کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی کارکردگی میں مزید اضافہ کیلئے انتہائی ضروری ہے‘چیف انجنیئر فیسکو

ٹریننگز سے دورجدید کے نئے رجحانات سے آگاہی حاصل کرکے انھیں اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بروئے کار لا کر بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیںو عطرت حسین

منگل 25 جنوری 2022 12:21

ٹریننگ افسران و ملازمین کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی کارکردگی میں ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) چیف انجینئر (پلاننگ اینڈ ڈیزائن)فیسکو عطرت حسین نے کہا ہے کہ ٹریننگ افسران و ملازمین کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی کارکردگی میں مزید اضافہ کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔ٹریننگز سے دورجدید کے نئے رجحانات سے آگاہی حاصل کرکے انھیں اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بروئے کار لا کر بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

یہ باتیں انھوں نے واپڈا انجینئرنگ اکیڈمی میں 58ویں ایلیمنٹری مینجمنٹ کورس (EMC)کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا انجینئرنگ اکیڈمی میں پاکستان بھر سے مختلف کیڈرکے افسران کی محکمانہ ترقی اور ان کو نئی ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبہ جات کیلئے مختلف کورسز کاانعقاد جاری رہتا ہے جس سے ان کو اپنی فیلڈ سے متعلق نئے جہتوں سے آشنائی حاصل ہوتی ہے اور اپنے کام میں مزید بہتری لانے میں مددملتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس سلسلے میںاکیڈمی کی خدمات کو سراہا۔ پرنسپل اکیڈمی حماد احمد نے کہا کہ واپڈا انجنئیرنگ اکیڈمی میں واپڈا ، آزاد کشمیر ، پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے لوگوں کوعملی اور ٹیکنیکل ٹریننگ کی تمام جدید سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔کورس ڈائریکٹر زاہد علی نے بتایا کہ 4ہفتوں پر مشتمل اس کورس میں فیسکو کے 17شرکاء سمیت تمام ڈسکوز،این ٹی ڈی سی اورجینکوز سے کل 37شرکاء نے سپروائزر (ڈیٹا انٹری)،اے پی ایس اور آفس سپرنٹنڈنٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمانہ پروموشن کیلئے ٹریننگ مکمل کی ۔

فیسکو کی سپروائزر (ڈیٹا انٹری)کیٹیگری میں پی اینڈ ڈی کے افتخار عارف، کمپیوٹر سنٹر فیصل آبادکے عامرشہزاد،محمد علی یاسر،کمپیوٹرسنٹر جھنگ کے احسان آفتاب،فاروق،آراو جی ایم آبادکے زاہدعلی، دریاخان کے نذرعباس،تاندلیانوالا کے ریاض مسعود،چنیوٹ کے شہزادرفیع،فرسٹ سرگودھا کے اعجازاحمد اور آراوتھرڈ سرگودھا کے وحید اکرم،سیکنڈ سرکل کے زاہدمحمود ،آفس سپرنٹنڈنٹ کیٹیگری میں ایڈمن ہیڈکوارٹرز کے ثناء اللہ،جی ایم آپریشن کے لیاقت علی،جی ایس او کے بلال یاسر اعوان،چیف آف آڈٹ کے فہدخان چشتی جبکہ اے پی ایس کیٹگری میں واپڈاہسپتال کے نصیراحمد شامل تھے ۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی چیف انجینئر (پلاننگ اینڈ ڈیزائن)فیسکو عطرت حسین نے ٹریننگ پاس کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈیں تقسیم کیں جبکہ اس موقع پرکلاس سی آر افتخار عارف نے چیف انجینئر عطرت حسین،پرنسپل اکیڈمی حماد احمد اور کورس ڈائریکٹر زاہد حسین کو کلاس کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی دیں ۔