راوی ریور پراجیکٹ کے خلاف درخواستیں سماعت کے لئے منظور

عدالت نے روڈا ایکٹ کی متعدد شقوں کو غیر آئینی قرار دیدیا

منگل 25 جنوری 2022 12:39

راوی ریور پراجیکٹ کے خلاف درخواستیں سماعت کے لئے منظور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) لاہور ہائیکورٹ نے راوی ریور پراجیکٹ کے خلاف درخواستیں سماعت کے لئے منظور کرلیں جبکہ عدالت نے روڈا ایکٹ کی متعدد شقوں کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قرار دیاہے کہ زرعی اراضی قانونی طور پر ہی ایکوائر کی جاسکتی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا ء ایڈووکیٹ کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے روڈا ایکٹ کی شق چا ر کوآئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماسٹر پلان مقامی حکومت کے تعاون کے بغیر بنایا گیا ،زرعی اراضی قانونی طور پر پر ہی ایکوائر کی جاسکتی ہے ، 1894 قانون کے خلاف ورزی کر کے زمین ایکوائر کی گئی ،روڈا ایکٹ کی دفعہ چار کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے ،کلکٹر زمین ایکوائر کرنے میں میں قانون پر عمل کرنے میں ناکام رہے ،روڈا ایکٹ اتھارٹی پنجاب حکومت سے لیا گیا قرضہ واپس کرے۔