پولیو کا خاتمہ ہی محفوظ و صحت مند نسل کی ضمانت ہے‘نوید شر یف

منگل 25 جنوری 2022 12:39

پولیو کا خاتمہ ہی محفوظ و صحت مند نسل کی ضمانت ہے‘نوید شر یف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سینئر مرکزی رہنما، ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیزنوید شر یف نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہی محفوظ و صحت مند نسل کی ضمانت ہے، حکومت پنجاب کی کوششوں سے گزشتہ کئی سالوں سے صوبے میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے ہر شہری کو اپنا پھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ والدین سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ذمہ دار شہری پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کی ہر مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،والدین، علما اکرام اور اساتذہ سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو آگے بڑھ کر اس موذی وائرس کے خاتمے میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی اور عوامی نمائندوں کی کوششوں کے باعث پولیو کے ریفوزل کیسز میں واضح کمی آئی ہے۔

ایسے کیسز کو اور نیچے لانے کے لیے مزید کوششیں جاری ہیں جس کے لیے ہر انسداد پولیو مہم سے پہلے حکمت عملی طے کی جاتی ہے۔ میں والدین سے اپیل کر تا ہو ں کہ وہ ہر انسداد پولیو مہم کی طرح اس مہم کے دوران بھی اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ ہو سکے اور ایک صحت مند نسل پروان چڑھے۔