خیبرپختونخوا میں کورونا سے2افراد جاں بحق

منگل 25 جنوری 2022 12:46

خیبرپختونخوا میں کورونا سے2افراد جاں بحق
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) صوبائی محکمہ صحت  نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے2مریض جاں بحق ہوگئے ۔محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5ہزار977ہوگئی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایک دن میں 7ہزار587 نئے ٹیسٹ کیے گئے،کورونا وائرس سے مزید343 افراد متاثر ہوئے ہیں ، کورونا کیسز کی مجموعی تعداد صوبے میں1 لاکھ85 ہزار683 ہوگئی ۔

محکمہ صحت کے مطابق  خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ94 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 75ہزار977 ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا  ہے  کہ پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد2ہزار 911ہوگئی ،پشاور میں کورونا سے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید210 افراد متاثر ہوئے جس کتے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 69ہزار281ہوگئی ہے۔