20 ہزار سکھ یاتری ساکا ننکانہ کی 101ویں سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے

منگل 25 جنوری 2022 13:10

20 ہزار سکھ یاتری ساکا ننکانہ کی 101ویں سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) سکھ مذہب کی260پیروکاروں کی یاد میں ساکا ننکانہ کی 101ویں سالانہ تقریبات پر وقار انداز میں منانے کے لیے مرکزی تقریب آئندہ ماہ 21فروری گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ میں ہو گی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب میں پاکستانی سکھ شہریوں کے علاوہ بھارت، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، ملائیشیا، امریکا اور دیگر ممالک سے سکھ یاتری شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

مرکزی تقریب میں اندرون و بیرون ملک سے 20ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کی شرکت متوقع ہے۔پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ کی درخواست کے پیش نظر ایڈیشنل سیکرٹر ی شرائنز رانا شاہد سلیم نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی پیشگی اجازت کے بعدوزارت مذہبی امور کو بھارتی سکھ یاتریوں کوساکا ننکانہ تقریبات میں شرکت کی اجازت دینے اور ویز ے جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔