03رکنی بلال ڈکیت گینگ گرفتار

منگل 25 جنوری 2022 13:18

03رکنی بلال ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 03رکنی خطرناک بلال ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں سرغنہ بلال سمیت صابر اور ذاکر شامل ہیں ۔ ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی وغیرہ چھینتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے 5عدد موبائل فونز ،2موٹر سائیکلیں،لوٹی ہوئی ہزاروں روپے نقدی اور 2پسٹل بھی برآمد کر لئے گئے ۔