سندھ ہائی کورٹ،سابق ڈائریکٹرکے ڈی اے لینڈ عطا عباس سمیت 6 ملزمان کی اپیلیں مسترد ،ملزمان کو دی گئی 7 سال سزا کم کرکے 5 سال کردی گئی

منگل 25 جنوری 2022 13:32

سندھ ہائی کورٹ،سابق ڈائریکٹرکے ڈی اے لینڈ عطا عباس سمیت 6 ملزمان کی ..
ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) سندھ ہائی کورٹ نے لائنز ایریاری ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ میں 227 سے زائدپلاٹوں کی چائنا کٹنگ کا ریفرنس میں کے ڈی اے افسران کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کردیں۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں بینچ نے لائنز ایریاری ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ میں 227 سے زائدپلاٹوں کی چائنا کٹنگ ریفرنس میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے کے ڈی اے افسران کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کردیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے سابق ڈائریکٹر لینڈ عطا عباس سمیت 6 ملزمان کی اپیلیں مسترد کیں۔عدالت نے ملزمان کو دی گئی 7 سال سزا کو کم کرکے 5 سال کردیا۔ احتساب عدالت ملزمان پر 50,50 لاکھ روپے جرمانے بھی عائد کیا تھا۔ دیگر ملزمان میں فرید احمد یوسفانی، طاہر جمیل درانی، فرید نسیم، شاہد عمر، وسیم اقبال شامل ہیں۔ نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ملزمان نے قومی خزانے کو اربوں روہے کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان فرید احمد یوسفانی و دیگر پر پروجیکٹ میں 227 پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کا الزام تھا۔ وکیل ملزمان کے مطابق قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، تمام مشتبہ پراپرٹی سرکار کو واپس مل چکی۔

متعلقہ عنوان :