کراچی، نئے 1944 کورونا کیسز سامنے آ گئے

منگل 25 جنوری 2022 13:32

کراچی، نئے 1944 کورونا کیسز سامنے آ گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جہاں اس کے مثبت کیسز کی شرح بھی مسلسل 40 فیصدسے زائد ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق شہرِ قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 ہزار 779 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 1 ہزار 944 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 40 اعشاریہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔