لاہور میں صحافی کو کرائے کے قاتلوں سے قتل کروانے کا انکشاف
حسنین شاہ کو کرائے کے ماہر حملہ آوروں کی مدد سے قتل کروایا گیا ‘ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے‘ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں ، ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال کردی گئی
ساجد علی منگل 25 جنوری 2022 13:48
(جاری ہے)
یاد رہے کہ گزشرہ روز لاہور پریس کلب کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق ہو گیا ، حسنین شاہ بطور کرائم رپورٹر نجی ٹی وی سے منسلک تھے ، حسنین شاہ پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ گاڑی پارک کر رہے تھے ، دو نامعلوم افراد موٹرسائیکل پر سوار تھے، شملہ پہاڑی ڈیوس روڈ پر کار سوار کو گولیاں مار کر ملزمان فرار ہو گئے، کار سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی شناخت حسنین شاہ کے نام سے کی گئی جو بطور صحافی کام کر رہے تھے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا جب کہ صحافیوں کی جانب سے وزیراعلیٰ اور پنجاب پولیس کے سربراہ سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور سینئر کرائم رپورٹر حسنین شاہ کے قتل پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی حسنین شاہ کا قتل ایک بہیمانہ فعل ہے ، صحافی حسنین شاہ کے قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے ،صحافی حسنین شاہ کے لواحقین اورخاندان کے دیگر افراد کے غم میں برابر کیشریک ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.