چینی ٹینس اسٹار کی حمایت والی شرٹس پر پابندی پر ٹینس آسٹریلیا کو تنقیدکا سامنا
آسٹریلیا میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں سکیورٹی عملے نے اسٹیڈیم میں آنے والے شائقین کو ایسی ٹی شرٹس اتارنے کو کہا تھا جن پر پینگ شوئی کہاں ہی لکھا ہوا تھا، رپورٹ
منگل 25 جنوری 2022 14:36
(جاری ہے)
ہیومن رائٹس واچ آسٹریلیا کی رکن سوفی مکنیل نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے آسٹریلین اوپن میں شریک دیگر ٹینس کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ پینگ شوئی کے معاملے پر آواز اٹھائیں۔
دوسری جانب ٹینس آسٹریلیا نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پینگ شوئی کی حفاظت ان کیلئے اہم ہے تاہم اسٹیڈیم میں داخلے کی شرائط کے تحت ہم ایسے لباس، بینرز یا نشانات کی اجازت نہیں دیتے جو سیاسی یا تجارتی ہوں۔خیال رہے کہ چینی ٹینس اسٹار پینگ شوئی نے گذشتہ سال نومبر میں چین کے سابق نائب وزیراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب ہوگئی تھیں،پینگ شوئی کے غائب ہونے کے بعد امریکا سمیت ویمن ٹینس کی عالمی تنظیم نے مطالبہ کیا تھا کہ پینگ شوئی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور ان کے خیریت سے ہونے کے شواہد سامنے لائے جائیں، بعد ازاں نومبر میں ہی پینگ شوئی نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر سی30 منٹ تک ویڈیو کال پر گفتگو کی تھی اور انہیں بتایا تھا کہ وہ بیجنگ میں اپنے گھرپرمحفوظ ہیں اور فی الحال ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں چاہتیں۔اس گفتگو کے بعد خواتین کھلاڑیوں کی عالمی تنظیم ویمن ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلو ٹی ای) نے پینگ شوئی کی ویڈیو کال کو ان کی حفاظت سے متعلق ناکافی ثبوت قرار دیا اور پینگ شوئی پرمبینہ پابندیوں کے تناظر میں چین اور ہانگ کانگ میں تمام ٹورنامنٹس فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا۔ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کے سخت ردعمل کے بعد پینگ شوئی نے دسمبر میں ذرائع ابلاغ کے لیے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں خود پر جنسی حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ کسی نے مجھ پر جنسی حملہ کیا تھا تاہم اس ویڈیو بیان کے بعد بھی ان کے حوالے سے شکوک و شبہات ختم نہیں ہوسکے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.