آسٹریلین اوپن مینز سنگلز، رافیل نڈال پہلے کوارٹر فائنل میں ڈینس شاپووالوف کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

منگل 25 جنوری 2022 13:58

آسٹریلین اوپن مینز سنگلز، رافیل نڈال پہلے کوارٹر فائنل میں ڈینس شاپووالوف ..
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 20 گرینڈ سلام کے چیمپئن رافیل نڈال آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز اعصاب شکن مقابلے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں سخت مقابلے کے بعد کینیڈین حریف کھلاڑی ڈینس شاپووالوف کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

  رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہے۔

منگل کو   مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں میگا ایونٹ کے سکستھ سیڈڈ ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے سخت مقابلے کے بعد  کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف کو شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ تک رسائی حاصل کرلی۔ رافیل نڈال کی فتح کا سکور 3-6، 4-6، 6-4، 6-3 اور 3-6 رہا۔واضح رہے کہ رافیل نڈال ریکارڈ 21 ویں گرینڈ سلام  ٹائٹل حاصل کرنے سے مزید دو فتوحات کی دور ی پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :