صوبہ کے بیشتر اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی،عبدالباسط

منگل 25 جنوری 2022 14:18

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم   دوسرے روز بھی جاری ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) پشاورسمیت خیبرپختو نخوا کے بیشتراضلاع کوہاٹ ،مردان،دیرلوئراورباجوڑمیں منگل کے روز پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی،کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشنز سینٹر خیبرپختونخوا عبدالباسط  کے مطابق جاری  مہم میں 20ہزار 484 پولیو ورکرز ٹیمیں مصروف عمل  ہیں جن میں 18ہزار 324موبائل، 1ہزار237 فکسڈ، 856 ٹرانزٹ اور 67 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں، مہم کی موثر نگرانی کے لئے 4ہزار 949 ایریا انچارج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے دونوں مراحل کے دوران 44لاکھ 76 ہزار سے زیادہ  بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 6 جنوبی اضلاع بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں مہم چلای گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں کوہاٹ ڈویژن، پشاور، مردان،دیر لوئر  اور باجوڑ میں پولیو مہم چلائی جارہی ہے۔