ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن کی سماعت یکم فروری کو ہو گی

سید عبدالوحید ایڈوکیٹ کے انتقال کے باعث ایڈوکیٹ خرم لاکھانی نے وکالت نامہ جمع کرادیا، آئندہ سماعت سے پیروی کریں گے

منگل 25 جنوری 2022 16:05

ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) کووڈ19 کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں اموات اور عالمی لاک ڈائون اور امریکی جیلوں میں مقید قیدیوں کی اموات کی اطلاعات کے بعد ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی اور خیروعافیت معلوم کرنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر آئینی پٹیشن نمبر D-2144/2020 کی آج سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل سید عبدالوحید ایڈوکیٹ کا روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال ہونے کے باعث ایڈوکیٹ خرم لاکھانی نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا۔یہ آئینی پٹیشن چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس یوسف علی سعید کی عدالت میں زیرسماعت ہے۔ اس پٹیشن کی آخری سماعت جون 2021 ء میں ہوئی تھی ۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل نے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی وکیل مروہ البیالی کا وہ ایمیل عدالت میں جمع کراد یا تھا جس میں ڈاکٹر عافیہ کا اپنی والدہ کے نام لکھے گئے خط کا بھی ذکر ہے اور جسے وزارت خارجہ کو عدالت میں پیش کرنا تھا۔ آئندہ سماعت اگلے ہفتے یکم فروری بروز منگل کو ہوگی۔