پاکستان ایجوکیشن چیمپئنز نیٹ ورک کا تعلیم کے عالمی دن پر تعلیم میں سرمایہ کاری بڑھانے کا مطالبہ

منگل 25 جنوری 2022 16:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) تعلیم کے عالمی دن 2022 کے موقع پر، ایجوکیشن چیمپیئن نیٹ ورک کی رکن تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں تعلیم میں عوامی سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ایجوکیشن چیمپیئن نیٹ ورک پاکستان میں قائم غیر سرکاری تنظیموں کا ایک اتحاد ہے جو ملک بھر میں لڑکیوں کے لیے کم از کم 12 سال مفت، معیاری اور مساوی تعلیم کے حق کی وکالت کرتا ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ''حکومت پاکستان کو ایک بہتر اور زیادہ مساوی مستقبل کی تعمیر، سماجی، اقتصادی اور صنفی عدم مساوات کو کم کرنے، اور امن کو فروغ دینے کے لیے، پورے پاکستان میں بچوں اور نوجوانوں کی ذاتی، سماجی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے معیاری تعلیم کی بنیادی اہمیت کا اعادہ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

''پاکستان میں تعلیم کی صورت حال کے بارے میں بات کرتے ہوئے، قمر نسیم، نیشنل کوآرڈینیٹر، بلیو وینز نے کہا، ''5۔

16 سال کی عمر کے تقریباً 23 ملین پاکستانی بچے اسکول سے باہر ہیں - ملک میں پرائمری سطح پر اسکول نہ جانے والے بچوں کی دنیا میں دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔''زہرہ ارشد نیشنل کوآرڈینیٹر، پاکستان کولیٹیٹن فار ایجوکیشن (پی۔سی۔ای) نے کہا، ''ملک بھر کے تمام بچوں کے لیے جامع اور مساوی معیاری تعلیم تک رسائی کے بغیر، ہم صنفی مساوات کے حصول اور غربت کے خاتمے میں کامیاب نہیں ہوں پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :