Live Updates

ں* شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 25 جنوری 2022 18:20

5 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ،مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

(جاری ہے)

شہزاد اکبر پر براڈ شیٹ سکینڈل میں بڑی رقم وصولی کا الزام ہے۔شہزاد اکبر نے احتساب کے نام پر انتقام کو لیڈ کیا۔شہزاد اکبر اپوزیشن رہنمائوں پر بنائے مقدمات جھوٹ کاپلندہ ثابت ہوئے ہیں۔تمام اپوزیشن رہنما عدالتوں سے سرخرو ہوئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات