Live Updates

w اپوزیشن میں اکثر یت مافیا کا حصہ ہی: غلام محی الدین دیوان

منگل 25 جنوری 2022 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں اکثر یت مافیا کا حصہ ہے انکا مطلب صرف عدم اعتماد کر کہ شوشہ چھوڑ کر پاکستان کی عوام میں مایوسی پھیلانا اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے نہ یہ پہلے کامیاب ہوئے ہیں نہ اب اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب ہوں گے، مریم نواز تو کہتی تھی میری باہر تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے اب تو لندن میں نواز شریف دیگر خاندان میں مریم کے 4 فلیٹ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ ماضی کی حکومتوں کی منفی پالیسیاں ہیں میاں نواز شریف کی حکومت اربوں ڈالر خسارہ چھوڑ کر گئی تھی ، بجلی اور گیس کے مہنگے معاہدے اور نوٹ چھاپ چھاپ کر خسارہ پورا کیا جاتا تھا جس سے قرضوں کا بوجھ بڑھتا گیا،ورلڈ بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت درست سمت گامزن اور پہلے سے محفوظ ہے وزیر اعظم عمران خان کی محنت اخلاص اور عمل درآمد پر کوئی رائے زنی نہیں کر سکتا وہ واحد رہنما ہے جو پاکستانی عوام کا دل میں درد رکھتا ہے انشائاللہ اپنے نیک مقاصد میں عمران خان ضرور کامیاب ہو گا،عمران خان پاکستان کی درست خارجہ پالیسی کیوجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کے موقف کو سمجھا جا رہاہے ، وہ لاہورمیں کارکنوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے بھی تسلیم کیا ہے کہ نریندر مودی اور بھارت کاکشمیر ی مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کیساتھ رویہ انتہائی سفاکانہ ہے انکے نزدیک صرف آر آر ایس نظریہ کے مطابق ہندو راج قائم کرنا ہے انہوں نے کہا 26 جنوری کو مقبوضہ کشمیر سمیت پوری دنیا میں کشمیری جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں بھارت نے اس خدشہ کے پیش نظر پکڑ دھکڑ تلاشیاں کا سلسلہ شروع کروایا اقوام متحدہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات