پشاور، یکم جنوری سے جاری مہم ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 32051 افراد کے خلاف کاروائیاں

منگل 25 جنوری 2022 19:40

ع*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) سٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ کو محفوظ بنانے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے کی خاطر جاری مہم میں یکم جنوری سے نوپارکنگ کی خلاف ورزی، غیر معیاری گیس سیلنڈرز کے استعمال, بغیر پرمٹ رکشہ و چنگچیوں, بغیر پرمٹ ٹیکسی گاڑیوں, بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے، ہیلمٹ استعمال نہ کرنیوالوں اور اوور سپیڈنگ کرنے پر مجموعی طور پر 32051 افراد کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی ہے، روڈحادثات کی صورت میں ہیلمٹ کے استعمال سے جانی نقصان سے بچاو ممکن ہے، ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے اورنوپارکنگ زون میں گاڑیاں پارک کرنے سے گریز کریں، تمام روڈ یوزرز اوور سپیڈنگ سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی سربراہی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہر بھر کے تمام سیکٹرز میں ٹریفک قوانین کے بارے میں خصوصی اگاہی مہم چلارہی ہے اگاہی مہم کیساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے غیر معیاری گیس سیلینڈرز کے استعمال, بغیر پرمٹ رکشہ و چنگچیوں, بغیر پرمٹ ٹیکسی گاڑیوں, بغیر لائسنس گاڑیاں چلانی, اوور سپیڈنگ, ہیلمٹ استعمال نہ کرنیوالوں اور اشاروں کے غلط استعمال کرنے پر مجموعی طور پر 32051 افراد کے خلاف کاروائیاں کی ہی.شہر بھر میں شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کی خاطر روزانہ کی بنیاد پر ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے اگاہی مہم جاری ہے جس کے دوران پمفلٹس بھی تقسیم کئے جارہے ہیں اور باقاعدہ انہیں ہیلمٹ،سیٹ پیلٹ اور دوران سفر موبائل فون کے استعمال کے فوائد اور نقصانات بارے آگاہی دی جارہی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ شہری دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ،اسی طرح موٹر سائیکل سوار ہلمٹ کا استعمال ضرور کریں انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں. چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ لین لائن ڈسپلن کے پابند رہنے کیساتھ ساتھ اوور سپیڈنگ سے گریز کریں