سندھ اسمبلی کے سامنے کراچی میں جماعت اسلامی نے دوکروڑعوام کو پیپلزپارٹی کے غلام بنانے سے بچانے کیلئے دھرنادیاہواہے،مولانا عبدالکبیرشاکر

منگل 25 جنوری 2022 20:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالکبیرشاکر نے کہاکہ سندھ اسمبلی کے سامنے کراچی میں جماعت اسلامی کراچی نے دوکروڑعوام کو پیپلزپارٹی کے غلام بنانے سے بچانے کیلئے دھرنادیاہواہے ۔پیپلزپارٹی سے سندھ ،ایم کیوایم نے کراچی کو تباہ کردیا لاشوں ،پلاٹوں اورکرپشن وکمیشن کی سیاست کرنے والوں سے عوام تنگ آگیے ہیں اب قانون سازی کے ذریعے کراچی پر قبضے کا خواب دیکھ رہی ہے جماعت اسلامی ہر ظلم کے خلاف ہرپلیٹ فارم پر جدوجہد کر رہی ہے۔

کراچی اور بلوچستان کے عوام حکمرانوں کے مظالم بے حسی ظلم وجبر سے تنگ آگیے ہیں ۔جماعت اسلامی کراچی اوربلوچستان کے عوام کو بچانے ان کو جائز حقوق دینے کیلئے حق دوتحریکیں چلارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی سندھ اسمبلی کے سامنے جماعت اسلامی کراچی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کا احتجاج ودھرنا جلسہ جلوس ہمیشہ پرامن بامقصداور منظم ہوتاہے الحمداللہ آج تک جماعت اسلامی کے احتجاج میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچاہمارے احتجاج کے دوران بھی ہم تربیت درس وتدریس کرتے ہیں یہ سب دیکھ رہے ہیں دھرنے میں خرافات فضولیات وفحاشی اورڈانس وبے ہودہ میوزک جس پارٹی نے ایجاد کیا اس نے آج ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔

عوام جماعت اسلامی کیساتھ ہے انشاء اللہ ظالم جابر حکمرانوں سے حقوق چھین لیں گے ۔ بلوچستان کو حق دواور کراچی کو حق دو تحریکیں عوام کے دل کی آوازہے انشاء اللہ ان تحریکوں کی بدولت کراچی ، ،گوادر سمیت سندھ بلوچستان کے دور درازعلاقوں کے عوام کو حقوق ووسائل میسرہوں گے ۔حکومت واپوزیشن قوم کے سلگتے قومی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ۔

لٹیروں کوبچانے اوربلاتفریق سب کا احتساب نہ کرنا قوم کیساتھ زیادتی ہے قومی مسائل مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت فرقہ واریت ختم کرنے اورملک وملت کے حق میں قانون سازی کے بجائے حکومت اوراپوزیشن ایک دوسرے کو زیر کرنے میں مصروف ہیں ۔بدقسمتی سے قوم کو دیانت دار حکومت اور نہ ہی اپوزیشن ملی ہے جماعت اسلامی حکومت واپوزیشن کے بدعنوان عناصر کو بے نقاب کرتی رہیگی۔