یورپ کے سب سے مصروف استنبول ائیرپورٹ کو پہلی مرتبہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا
شدید اور غیر متوقع برفانی طوفان نے ترکی کے سب سے بڑے شہر میں نظام زندگی مفلوج کر دیا
محمد علی منگل 25 جنوری 2022 20:13
بتایا گیا ہے کہ 2019 میں آپریشنز کا آغاز کرنے کے بعد پہلی مرتبہ نئے استنبول ائیرپورٹ کو پروازوں کی آمد و رفت کیلئے مکمل طور پر بند کرنا پڑا۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ ائیرپورٹ کی عمارت اور رن ویز برف میں مکمل طور پر چھپ چکے ہیں۔ استنبول ائیرپورٹ کے رن ویز پر بھی مسلسل برفباری سے برف کی موٹی تہہ جم گئی اور برف کے دباؤ سے ائیرپورٹ پر قائم گودام کی چھت گرگئی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ائیرپورٹ کے علاوہ استنبول میں شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گئی، شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ استنبول کے گورنر علی یرلی کایا کی جانب سے ٹریفک میں پھنسے شہریوں سے اپیل کی گئی کہ گاڑیاں جہاں کہیں بھی پھنسی ہیں انہیں وہیں کھڑی کرکے چابیاں متعلقہ حکام کو دے دیں۔ برفباری کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں کو بند کر دیا گیا،شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کی جا چکی۔ ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے مغربی اور شمالی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے جو ملک کے دیگر حصوں کو متاثر کر رہی ہے، مختلف علاقوں میں برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.