گ*چھتر،ریکوٹک بلوچستان کا اثاثہ ہیں جس کو ضائع کیا جارہا ہے، میر مشرف علی کھوسہ

منگل 25 جنوری 2022 20:45

eچھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی صدر میر مشرف علی کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریکوٹک بلوچستان کا اثاثہ ہیں جس کو ضائع کیا جارہا ہے حکومت بلوچستان نے پہلے بھی ریکوٹک کے ذخائر کو عام ٹھیکیداروں کے حوالے کرکے نقصان پہنچایا اب اسی عمل کو دوبارہ دہرانے کی کوشش کی جارہی ہے سستے داموں عام ٹھیکیداروں کے حوالے کرکے صرف پانچ فیصد حکومت بلوچستان کے خزانے میں دیکر بقایا سارہ کرپشن کی نظر ہو جاتا ہے جس سے ملک اور ساتھ میں بلوچستان کا نقصان ہورہا ہے اگر ریکوٹک صحیح معنوں میں درست ہاتھوں میں ہوتا آج پاکستان کی معیشت مستحکم ہوجاتی جس سے پاکستان خوشحال ہوتا اور نہ مہنگائی ہوتی نہ مافیہ جنم لیتے پاکستان ترقی کرتا انہوں نے آخر میں کہا ہمیں پیر پاگارا سائیں کی قیادت پر فخر ہے۔