Live Updates

"وزیراعظم صاحب، وقت ہو گیا ہے"

عمران خان کی جانب سے پاکستان سپر لیگ 7 کے حوالے سے جاری کی گئی خصوصی ویڈیو وائرل ہو گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 26 جنوری 2022 00:36

"وزیراعظم صاحب، وقت ہو گیا ہے"
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2022ء) "وزیراعظم صاحب، وقت ہو گیا ہے" ، عمران خان کی جانب سے پاکستان سپر لیگ 7 کے حوالے سے جاری کی گئی خصوصی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے فیس بک اکاونٹ سے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کیساتھ بنائی گئی ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو پاکستان سپر لیگ 7 کے حوالے سے خصوصی طور پر بنائی گئی، جس میں چئیرمین پی سی بی کو وزیراعظم ہاوس میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا۔

رمیز راجہ وزیراعظم ہاوس میں مصروف عمران خان کے قریب جا کر کہتے ہیں" وزیراعظم صاحبم وقت ہو گیا"، جس کے بعد عمران خان چئیرمین پی سی بی کے ہمراہ چل دیے اور پھر ایک مقام پر کھڑے ہو کر پی ایس ایل کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری کی گئی اس ویڈیو کو شائقین کرکٹ کی جانب سے کافی پسند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے آفیشل ٹریک نے بھی ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر موجود پاکستان سپر لیگ کے چینل پر گزشتہ شام کو ایونٹ کے آفیشل ٹریک کی ویڈیو ریلیز کی گئی،یہ ویڈیو صرف 16 گھنٹوں میں ویڈیو شیئرنگ ایپ پر تقریباًً 2 ملین ویوز حاصل کرچکی ہے۔ رواں سال پی ایس ایل کے آفیشل ٹریک میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے ،اس کے موسیقار عبداللہ صدیقی ہیں۔ آفیشل ٹریک نے میگا ایونٹ پی ایس ایل 7 کے آغاز سے قبل ہی کرکٹ کے مداحوں کیلئے ماحول بنا دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات