Live Updates

ن لیگ کا وزیراعظم کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر قوم سے خطاب کرنے کا چیلنج

عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی چوری کی وجہ سے پاکستان آج کرپشن بڑھ چکی ہے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 26 جنوری 2022 05:58

ن لیگ کا وزیراعظم کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر قوم سے خطاب کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 25 جنوری2022ء) پ عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی چوری کی وجہ سے پاکستان آج کرپشن بڑھ چکی ہے مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر قوم سے خطاب کرنے کا چیلنج- تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر قوم سے خطاب کرنے کا چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی چوری کی وجہ سے پاکستان آج کرپشن بڑھ چکی ہے،آپ کی کرپشن، لوٹ مار کے نتیجے میں آٹا چینی بجلی گیس دوائی سمیت کوئی چیز عوام خریدنے کے قابل نہیں رہی ،عمران صاحب کرپشن کا آپ کا اعمالِ نامہ سامنے آنے کے بعد اب آپ سڑکوں پر نہیں نکلیں گے بلکہ جیل جائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب اور ان کے مافیاز، کارٹلز اور اے ٹی ایمز کی کرپشن کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت تباہ ہوئی، بے روزگاری اور مہنگائی کا سونامی آیا۔ انہوںنے کہاکہ 2013 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو پاکستان کرپشن انڈیکس میں 127 نمبر پر تھا ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں ملک میں کرپشن میں کمی آئی اور پاکستان 117 نمبر پر آگیا ، پاکستان مسلم لیگ (ن) دور میں ہر سال کرپشن انڈیکس میں مسلسل کمی آئی۔

انہوںنے کہاکہ 2013 سے 2018 کے درمیان ریکارڈ ترقی ہوئی، ریکارڈ شفافیت آئی،وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک میں سی پیک آیا، ایل این جی، پاور پلانٹس، موٹرویز، پبلک ٹرانسپورٹ کے درجنوں منصوبے لگے،کھربوں روپے کے منصوبوں کے ساتھ ملک میں کرپشن میں کمی بھی آئی۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے ملک کو دھیلے کی ترقی نہیں دی، ایک نیا منصوبہ نہیں دیا الٹا لوٹ مار کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے،کرپشن کے اس عذاب نے آج قوم سے کھانے پینے کی اشیاء بھی چھین لیں، قوم کو روٹی کا محتاج کر دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات