Live Updates

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرپشن میں یک دم بڑا اضافہ

ٹرانپیرنسی انٹر نیشنل کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی رینکنگ 16درجے نیچے گر کر 124سے 140ہوگئی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 26 جنوری 2022 06:03

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرپشن میں یک دم بڑا اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 جنوری2022ء) پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرپشن میں یک دم بڑا اضافہ ٹرانپیرنسی انٹر نیشنل کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی رینکنگ 16درجے نیچے گر کر 124سے 140ہوگئی- تفصیلات کے مطابق اپوزیشن ارکان نے کرپشن میں اضافے پر تحریک التواء سینیٹ میں جمع کروا دی ، ٹرانپیرنسی انٹر نیشنل کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی رینکنگ 16درجے نیچے گر کر 124سے 140ہوگئی ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپوزیشن کی مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دس ارکان نے تحریک التواء سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جس میں کہاگیا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ہے،یہ ایک اہم ایشو ہے جسے فوری طورپر زیر بحث لایا جائے ۔ قرار داد التواء مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر افنا ن اللہ خان ، سینیٹر عرفان صدیقی ،سینیٹر سعدیہ عباسی ، سینیٹر رانا مقبول احمد ، نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو ، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان ،پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر شفق ترین ، پیپلز پارٹی کی سینیٹر رخسانہ زبیری ، سینیٹر رضا رباین ، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عطاء الرحمن شامل ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات