پنجاب کے 790 کالجز میں ہزاروں آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف

بدھ 26 جنوری 2022 11:41

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے 790 کالجز میں ہزاروں آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کالجز میں کالج اساتذہ کی آٹھ ہزار ا?سامیاں خالی پڑی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو چھ ہزار کالج اساتذہ بھرتی کرنے کی ریکوزیشن ارسال کر رکھی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کالجز کیلئے دو ہزار اساتذہ بھرتی کر لیے ہیں۔ مذکورہ 2 ہزار اساتذہ کی بھرتی کے باوجود پنجاب میں کالج اساتذہ کی چھ ہزار ا?سامیاں اب بھی خالی ہیں۔ اساتذہ کی آسامیاں خالی ہونے سے تدریسی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :