Live Updates

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ ،وزیراعظم سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 26 جنوری 2022 12:09

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ ،وزیراعظم سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ ،وزیراعظم سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کردیے گئے ہیں۔

پاکستان دنیا کے 40کرپٹ ترین ممالک میں شامل ہو گیا ہے جبکہ پاکستان مہنگائی کے حوالے سے دنیامیں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔پاکستان میں کرپشن بڑھنے کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ وزیراعظم عمران خان کو فوری مستعفی ہونا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات