پانچ لاکھ ڈالرمیں بچے کو خریدنے کی کوشش کرنیوالی امریکی خاتون گرفتار

دوسری خاتون سے ان کے بچے کو پانچ لاکھ ڈالرز میں خریدنے کی کوشش پر ربیکا لینیٹ ٹیلرکو گرفتار کیا ،پولیس

بدھ 26 جنوری 2022 12:35

پانچ لاکھ ڈالرمیں بچے کو خریدنے کی کوشش کرنیوالی امریکی خاتون گرفتار
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں پانچ لاکھ ڈالرز میں بچے کو خریدنے کی کوشش کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ربیکا لینیٹ ٹیلر نامی خاتون کو وال مارٹ میں موجود دوسری خاتون سے ان کے بچے کو مبینہ طور پر 5 لاکھ ڈالرز میں خریدنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا۔

ٹیلر نے مبینہ طور پر 13 جنوری کو ہیوسٹن سے تقریبا 120 میل شمال میں ایک مقامی وال مارٹ میں ایک سالہ بچے کے ہمراہ خاتون سے رابطہ کیا۔ ٹیلر نے مبینہ طور پر خاتون کے بیٹے کے سنہرے بالوں اور نیلی آنکھوں پر تبصرہ کرتے ہوئے خاتون سے پوچھا کہ وہ اسے کتنے میں خرید سکتی ہے۔ٹیلر کے اس تبصرے میں بچے کی ماں ہنسنے لگی اس کا خیال تھا کہ یہ خاتون مذاق کررہی ہیں جس پر ٹیلر نے پہلے ڈھائی لاکھ ڈالرز میں بچہ خریدنے کی پیشکش کی تاہم ماں کے انکار کے بعد اس نے اپنی پیشکش بڑھادی ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق ماں کے انکار کرنے کے باوجود خاتون نے پارکنگ تک چیختے ہوئے بچے کی قیمت لگاتے ہوئے اسے خریدنے پر اصرار کیا تاہم ماں بچے کو کار میں لیکر چلی گئی اور پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد ٹیلر کو 18 جنوری کو گرفتار کر لیا گیا۔رپورٹس ہیں کہ ٹیلر کو جمعرات کو ہیوسٹن کانٹی شیرف کے دفتر سے 50 ہزار ڈالرز کے بانڈ پر رہا کیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلر پر بچے کی فروخت یا خریداری کا الزام عائد کیا گیا ہے، جو ریاست ٹیکساس میں تیسرے درجے کا جرم ہے، جرم ثابت ہونے پر اسے دس سال تک قید اور 10 ہزار ڈالرز جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :