فائزر کی اومیکرون کے خلاف نئی ویکسین کی آزمائش شروع
تحقیق میں 18 سے 55 سال کی عمر کے 1420 صحت مند افراد کو شامل کیا جائے گا،فائزر کمپنی
بدھ 26 جنوری 2022 12:37
(جاری ہے)
فائزر کی ویکسین ریسرچ سربراہ کیتھرین جینسین نے بتایا کہ ہمیں اس طرح کے حالات کے لیے تیار رہنا چاہیے کہ وقت کے ساتھ تحفظ کی سطح میں کمی آتی ہے اور اومیکرون و دیگر نئی اقسام کی روک تھام کرنی ہے۔
فائزر کی اس تحقیق میں 18 سے 55 سال کی عمر کے 1420 صحت مند افراد کو شامل کیا جائے گا۔ان افراد میں اومیکرون کے لیے مخصوص ویکسین کو بوسٹر ڈوز یا مکمل ویکسینیشن کے طور پر آزمایا جائے گا۔محققین کے ویکسین کی افادیت کے ساتھ اس کے محفوظ ہونے کی جانچ پڑتال کریں جبکہ اوریجنل ویکسین سے موازنہ بھی کریں گے۔تحقیق کے مکمل نتائج جاری ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں کیونکہ رضاکاروں کو کئی بار ویکسین کی خوراکیں استعمال کرائی جائیں گی اور محققین جائزہ لیں گے وائرس سے لڑنے والی اینٹی باڈیز کی سطح کتنے عرصے تک زیادہ رہتی ہے۔تحقیق میں 600 افراد کا ایک گروپ ایسا ہوگا جس میں شامل افراد نے موجودہ فائزر ویکسین کی 2 خوراکیں 3 سے 6 ماہ کے دوران استعمال کی ہوں گی اور انہین نئی ویکسین کی ایک یا 2 خوراکیں استعمال کرائی جائیں گی۔600 افراد کا ایک اور گروپ بھی تحقیق کا حصہ ہوگا جو پہلے ہی فائزر ویکسین کی 3 خوراکیں استعمال کرچکے ہوں گے اور پرانی یا نئی ویکسین کی مزید ایک خوراک انہیں دی جائے گی۔تحقیق کے لیے کچھ ایسے افراد کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی ہوگی اور انہیں اومیکرون ویکسین کی 3 خوراکیں استعمال کرائی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.