نجی لیباٹریوں کی جانب سے کورونا ٹیسٹ فیس 8ہزار وصول کرنے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 26 جنوری 2022 13:06

نجی لیباٹریوں کی جانب سے کورونا ٹیسٹ فیس 8ہزار وصول کرنے پر اظہار تشویش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) نجی لیباٹریوں کی جانب سے کورونا ٹیسٹ فیس 8ہزار وصول کرنے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ نجی لیباٹریوں کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کی فیس 8ہزار روپے تک وصول کرنا باعث تشویش ہے۔

(جاری ہے)

لاہور شہر میں تین بڑی لیباٹریاں ایک ٹیسٹ کی ہزاروں روپے فیس وصول کررہی ہیں۔شہبازشریف دور میں تمام لیباٹریوں کو 90روپے کا ڈینگی کرنے کا پابند کیا گیا ہے لیکن موجودہ دور میں نجی لیباٹریاں من مرضی کے ریٹ وصول کررہے ہیں۔ عام آدمی ہزاروں روپے دے کر کورونا ٹیسٹ کرانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ حکومت تمام لیباٹریوں کو 90روپے کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا پابند کرے۔